کنگنا نے لکھا - "میڈم مجھ سے ملنے کے لیے کئی بار ممبئی بھی آئی ہیں۔ وہ جب بھی ملتی ہیں، ہمیشہ میرے ماتھے کو چومتی ہیں اور نیلے رنگ کے لباس والا قصہ سناتی ہیں۔"
کنگنا نے آگے لکھا- ’جب میں نے فلم انڈسٹری میں انٹری لی، تو پرنسپل میم نے مجھے کالج میں ’پرائیڈ آف ڈی اے وی ایوارڈ‘ سے نوازا۔ مجھے پتہ ہے کہ اس وقت میری کامیابی پر بہت سے لوگ خوش ہوئے ہوں گے، لیکن میری میم کو مجھ پر سب سے زیادہ فخر ہوتا ہے۔
کالج ہاسٹل کے دنوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا۔ چنڈی گڑھ ڈی اے وی ہاسٹل میں یہ میرا پہلا دن تھا اور میری پرنسپل مسز ساچیدوا میم نے مجھے میری ڈریس کی وجہ سے نوٹس کیا۔ انہوں نے مجھے بلایا اور پوچھا تم کہاں سے ہو؟
اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں بچپن اور کالج کے دنوں کی تصاویر شیئر کیں۔ پرانی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا کہ ان کی کالج پرنسپل نے انہیں پہلی بار دیکھتے ہی یہ پیش گوئی کر دی تھی کہ کنگنا ایک دن بڑی اسٹار بنیں گی۔