سوشل میڈیا کے مشہور کامیڈین اور یوٹیوبر بھوون بام نے کنگ خان کے ساتھ فلم کے او ٹی ٹی اسٹریم کا ایک مزے دار پرومو ویڈیو شوٹ کیا ہے، جس کی ویڈیو پرائم ویڈیو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اب آپ او ٹی ٹی پر دیکھ سکتے ہیں۔ سیدارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
بھوون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں دونوں ایک دوسرے کو گلے لگائے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں کنگ خان ویڈیو کی ابتدا میں پٹھان کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آئے۔ لیکن شاہ رخ کو یہ پسند نہیں آتا اور وہ بھون سے کہتے ہیں، کیا ہے یہ؟ آپ لوگ پروموشن میں فلم کا ڈائیلاگ کیوں استعمال کرتے ہو، کچھ نیا نہیں سوچ سکتے۔