فلم میں رونیت روی بھی پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ مجموعی طور پر فلم کا ٹریلر کافی تھرل اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ وردھن کیتکر کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم 7 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
آدتیہ کپور کی اپکمنگ مووی میں آدتیہ اپنے ہاٹ لک سے لوگوں کا دل جیت لیں گے۔ ساتھ ہی ڈبل رول سے مووی میں کچھ ٹوئسٹ دیکھنے کو ملیں گے۔
2 منٹ 23 سیکنڈ کے اس ٹریلر کی ابتداء مڑھنل ٹھاکر کے اس ڈائیلاگ سے ہوتی ہے، ’’سپیکٹر ایک سمارٹ کرمنل ہے۔‘‘ ادھر، آدتیہ رائے کپور اس فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔
ایک قتل، دو یکساں ملزم، اور سنسنی و سسپنس سے بھرپور فلم۔