رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہچان انگلینڈ میں تعلیم کے دوران ہوئی۔ پرینتی نے مانچسٹر بزنس سکول سے تعلیم حاصل کی جبکہ راگھو نے لندن سکول آف اکانومکس سے۔
چند روز قبل ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ خبریں تھیں کہ دونوں کے خاندان ایک دوسرے کے رابطے میں ہیں اور جلد ہی کسی تاریخ کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
پرینتی اور راگھو چاہے اپنے رشتے کے بارے میں ابھی کچھ نہ کہہ رہے ہوں، لیکن راگھو چڑھا کے ساتھی اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ، سنجیو اروڑا نے اس خبر کی سرکاری تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر لکھا، ’’میں دونوں کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘
خاموشی اور مسکراہٹ نے بہت کچھ کہہ دیا؛ آ پ کے رکن پارلیمنٹ نے کل ہی تصدیق کی تھی۔