پریانکا نے کام کرنے والی خواتین کو مشورہ دیا کہ انہیں پیسے بچا کر انڈے فریج کرانے کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فریج کرائے گئے انڈوں کی عمر ہمیشہ وہی رہتی ہے۔
پریانکا نے آگے کہا، ’جب میں نے انڈے فریج کروائے، اس وقت تک میری شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ میں نک کو ڈیٹ بھی نہیں کر رہی تھی۔ انڈے فریج کروانے کے بعد مجھے کافی آزادی کا احساس ہوا کیونکہ کہیں نہ کہیں مجھے کیریئر میں ابھی بہت کچھ حاصل کرنا تھا۔
پریانکا چوپڑا نے ڈیکس شیفرڈ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے بچے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے ہمیشہ سے بچے بہت پسند تھے۔ میری یہ خواہش تھی کہ میں ماں بنوں کیونکہ بچوں سے میرا گہرا لگاؤ ہے۔ میں نے یونیسف میں بھی بچوں کے لیے۔۔۔‘‘
انہوں نے کہا کہ 35 سال کی عمر کے بعد ماں بننے میں دشواری ہوتی ہے؛ خواتین کو انڈے منجمد کروانے کی صلاح دی۔