ہمارے معاملے میں نیٹ فلکس تقسیم کار کے طور پر کافی مددگار ثابت ہوئے۔ اگر ہماری مہارت خوبصورت کہانیاں کہنے میں ہے تو کسی صحیح امریکی تقسیم کار سے شراکت داری کرنا بہت ضروری ہے۔
بچے ہوئے فوٹیج ویسے ہی رہنے والے ہیں۔ کیونکہ ہم نے انہی 450 منٹ کے فوٹیج میں سے بہترین کہانی چن کر اور چھانٹ کر دستاویزی تیار کی ہے۔ ہم اب اگلی کہانی پر موو آن ہو رہے ہیں۔ سچ کہا جائے تو ہم دونوں مختلف مختلف جونی پر چل بھی چکے ہیں۔
یہ انتہائی خواب سا اور جادوئی لمحہ تھا۔ کرتی کی اور میں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ میں اسے مسلسل کہتی رہی کہ جلدی چلو اسٹیج پر، کیونکہ ہمیں تب بھی یقین نہیں ہو رہا تھا کہ ہماری ڈاکیومنٹری کو آسکر ملا ہے۔ یہ بھارت کی جانب سے پہلا ہوم پروڈکشن ہے جس نے آس
گرو دت کی فلمیں آسکر کی حقدار رہی ہیں : گُنیت مونگا - کارتیگی گونزالویز