منوج نے آگے کہا کہ جب میں نے شبانہ سے پوچھا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ تم نے جتنے لوگوں کو ناراض کیا ہے، تمہیں تو اب تک ختم ہو جانا چاہیے تھا! یہاں لوگوں کی بات نہ سننے کی عادت نہیں ہے۔
منوج باجپائی اپنی ایکٹنگ کیریئر میں اپنے اسٹراگل کے بارے میں کافی کھلے دِل سے بات کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میں نے اتنے آفرز ریجیکٹ کیے تھے کہ میرے پاس فلموں کے آفرز آنا تقریباً بند ہو گئے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران منوج نے بتایا کہ انہیں فلم ’ستیہ‘ میں ان کے گینگسٹر کردار کے بعد کئی آفرز ملے تھے۔ اس فلم میں منوج نے گینگسٹر بھیکو مھاترے کا کردار نبھایا تھا۔ منوج نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کے کئی آفرز ملے لیکن ایسا کردار نہیں ملا۔
پھر بھی بالی ووڈ میں کام کر رہے ہو، یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ - Manoj Bajpayee