اپنا خیال رکھیے۔ کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے ہمارے والدین یا بچوں کو کوئی تکلیف ہو۔ میں اپنے بچوں سے دور ہوں۔ جب میں ویڈیو کال پر تارہ کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت رونا آتا ہے۔ وہ کہتی ہے ممی چاہیے۔ یہ دل دہلا دینے والا ہوتا ہے۔ آپ اپنا خیال رکھی
ماہی نے آگے کہا- ’یہ کورونا پچھلے کورونا سے بہت برا ہے۔‘ مجھے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی کافی دن سے، جو مجھے پہلے کورونا میں نہیں ہوئی۔
ماہی وج نے ویڈیو میں کہا: "مجھے کورونا ہوگیا ہے۔ مجھے چار دن ہوگئے ہیں۔ جیسے ہی مجھے بخار اور دیگر علامات ہوئے میں نے ٹیسٹ کروایا۔ سب نے مجھے کہا کہ ٹیسٹ مت کروائیں، یہ فلو ہے، موسم کی وجہ سے ہے۔ لیکن میں صرف محفوظ رہنا چاہتی تھی۔"
ویڈیو شیئر کرکے بیٹی سے دور رہنے کا درد بیان کیا، کہا کہ پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔