گزشتہ روز راگھو اور پریانکا کو ممبئی میں ساتھ لنچ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔ چند روز قبل پریانکا سے ایئر پورٹ پر میڈیا نے پوچھا کہ آپ کے رشتے کی خبریں کیا واقعی میں سچ ہیں تو پریانکا نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، بلکہ مسکراتے ہوئے کار میں بیٹھ گئ
پرینتی چوپڑا اور راگھو چڑھا کے رشتے کی خبر ابھی سرکاری تو نہیں ہے۔ لیکن، کچھ دن پہلے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے اروڑا اور سنگر ہارڈی سندھو نے دونوں کو رشتے کی مبارکباد دی تھی۔
اس دوران پرنیتی ایک بلیک ٹاپ اور نیلی جینز میں نظر آئیں۔ پرنیتی نے ٹاپ کو اوور سائز بلیک ڈینم شرٹ سے سٹائل کیا۔ انہوں نے اپنے بال کھولے رکھے اور ایکسیسریز کے طور پر صرف چشمہ لگایا۔ وہیں راگھو چڑھا کریمی رنگ کی شرٹ اور جینز میں نظر آئے۔
پریانکا نے سٹائلش بلیک اوور سائزڈ ڈینم شرٹ پہنی ہوئی تھی اور پیپرازی کو مسکراتے ہوئے پوز دیے۔