یہ ان کا بھارت کی جانب سے 250 واں میچ تھا۔ 28 سالہ کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس کے بعد سے ہی چوٹ سے جوجھ رہی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ورلڈ کپ اور کامن ویلتھ گیمز بھی میس کیے۔
رانی کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم 2020ء میں اولمپکس میں پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی تھی۔ رانی نے اس سال کے آغاز میں، جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران، ہندوستانی ٹیم میں واپسی کی تھی، جب انہیں 22 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اپنا شکریہ ادا کرتے ہوئے رانی نے کہا، میرے نام سے اسٹیڈیم بننا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ میں اسے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو وقف کرتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ آنے والی نسل اور کھلاڑیوں کو متاثر کرے گا۔
پہلی بار کسی خاتون ہاکی کھلاڑی کے نام پر سٹیڈیم، بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان ہیں رامپل۔