ابھی کوئی خاص پلان نہیں ہیں۔ اس کے بعد بیجنگ ایشیاء کو ہی پلان کرنا ہے، جیسی پلاننگ ہو گی، ویسی تیاری کریں گی۔
گزشتہ سال بھی ایشین چیمپئن شپ جیتی تھی، نیشنل میں بھی میڈلز آئے تھے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں شوٹنگ سے پوری طرح ہٹ گئی تھی۔ اتنا کہوں گی کہ اس میڈل کے بعد اچھا محسوس کر رہی ہوں اور گرو کر رہی ہوں۔
سب سے زیادہ خوشی گھریلو فینز کی تھی کہ فینز اتنی بڑی تعداد میں آکر میرا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔ لوگ جیسے نعرے لگا کر چیئر کر رہے تھے، مجھے بہت اچھا لگ رہا تھا۔
صبر کا پھل میٹھا، ایشیائی کھیلوں اور اولمپکس میں مددگار ہوگا ہوم کراوڈ کا پریشر۔