افغانستان نے پہلی بار کسی ٹاپ 6 ٹیم کے خلاف سیریز جیتی ہے۔ ٹاپ 6 ٹیموں میں بھارت، پاکستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ افغانستان اس سے قبل ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف سیریز جیت چکا ہے۔
افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے وقت لیا اور 49 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔ عثمان 7 اور ابراہیم زدران 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے پہلے 5 وکٹ 63 رنز پر گر گئے تھے۔ افتتاحی بلے باز سائم ایوب 0 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔
دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے ۲-۰ سے برتری بنائی، اب کلین سویپ کا موقع ہے۔