فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کے درمیان اگلے میچ کا انعقاد کل یعنی 29 مارچ کو ہوگا۔
ڈی ایل ایس میتھڈ کی وجہ سے آئرلینڈ کو 8 اوورز میں 104 رنز کا ہدف ملا۔ بیٹنگ کرنے آئے پال اسٹرلنگ اور راس ایڈائر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لورکن ٹکر صرف 1 رن بنا سکے اور ہیری ٹیکٹر نے 19 رنز بنا کر سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن تسکین نے ان کا وکٹ لے لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس اور رونی طالبدار نے اوپننگ کی۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو زبردست آغاز فراہم کیا اور 91 رنز جوڑے۔ بعد ازاں نجم الحسن شانتو نے 14، شميم حسين نے 30 اور طٰرحيد ہردے نے 13 رنز بنائے۔
ڈی ایل ایس میتھڈ سے آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔