آئی پی ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی فٹنس پر نظر رکھنے کے لیے ورک لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ تین ماہ قبل بی سی سی آئی کی اے جی ایم میں کیا گیا تھا۔ آئی پی ایل کے فوراً بعد بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنا ہے۔
ورک لوڈ پر نظر رکھنے والی ڈیوائس کا استعمال انگلینڈ اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیمیں بھی کر رہی ہیں۔ بھارت میں اس کا استعمال ملک کی نیشنل ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی کرتے ہیں۔
اس سے فرنچائزز کو بھی فائدہ ہوا اور انہوں نے اپنے اہم کھلاڑیوں کا استعمال ضرورت کے حساب سے کیا۔ اس کے بعد اسے آئی پی ایل میں استعمال کی ہری جھنڈی دے دی گئی ہے۔
کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی خصوصی آلات سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے قبل ورک لوڈ مینجمنٹ پر نظر رکھنا مقصد ہے۔