اس بار کا ایشیاء کپ ستمبر کے ابتدائی ہفتے میں ہونے والا ہے۔ تیرہ دنوں تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل سمیت کل تیرہ میچ کھیلے جائیں گے۔ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں۔ ان کے ساتھ ایک ٹیم کوالیفائی کر کے پہنچے گی۔
گزشتہ ہفتے ESPN کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچز پاکستان میں ہوں گے، لیکن بھارتی ٹیم کے جتنے بھی میچ ہوں گے، انہیں متحدہ عرب امارات، عمان یا سری لنکا میں سے کسی ایک جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی نے ابھی تک اس کا شیڈ
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر بھارت 2023ء کا ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔
پی سی بی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچ سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کرائے جائیں گے۔