ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسرا میڈل جیتا

بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ بھارت کے لیے مسلسل دوسرا اولمپک میڈل تھا۔

امن سہراوت: نوجوان پہلوان

بھارت کے امن سہراوت نے کشتی میں بھارت کا نام روشن کیا۔ انہوں نے 57 کلو گرام فری اسٹائل مقابلوں میں برونز میڈل جیت کر بھارت کے وہ سب سے کم عمر پہلوان بن گئے ہیں جنہوں نے اولمپک میڈل حاصل کیا ہے۔

سونیپنل کوسالے: انہوں نے 50 میٹر تھری پوزیشن میں کانسی کا تمغہ جیتا

سونیپنل کوسالے نے پیرس اولمپکس 2024 میں شوٹنگ میں بھارت کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے 50 میٹر تھری پوزیشن مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

منو بھاکر: اولمپکس میں دو تمغے

بھارت کی نوجوان شوٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ منو نے اس اولمپکس میں دو تمغے حاصل کیے، جس سے وہ ایک ہی اولمپکس میں ایسا کرنے والی پہلی بھارتی بن گئی ہیں۔

نیراج چوپڑا: ’ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس‘

نیراج چوپڑا، جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر بھارت کا نام روشن کیا تھا، نے پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل حاصل کیا۔ وہ ’ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس‘ میں مسلسل دو اولمپک میڈلز جیتنے والے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے۔

سالانہ جائزہ 2024: پیرس اولمپکس 2024 میں ان کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی

پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کا دل جیت لیا۔

Next Story