ایک دوست کے مطابق، اکشے کی گرل فرینڈ اس سے پیسوں کی مانگ کر رہی تھی۔ اس کے پاس کچھ مضر تصاویر اور ویڈیوز تھیں جن کے ذریعے وہ بلیک میل کرتی تھی۔ وہ اس کا ذہنی استحصال کر رہی تھی۔ اکشے کے خاندان نے تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک نیوز پورٹل سے گفتگو میں اکشے کے چچا نے بتایا ہے کہ وہ ایک لڑکی کے ساتھ رشتے میں تھا جو گزشتہ کئی دنوں سے انہیں بلیک میل کر رہی تھی۔ چچا بھولاناتھ موہارانا کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی اور اس کی سہیلی اکشے کی موت کی ذمہ دار ہیں۔
ایک مقامی اڑیسہ چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خاندان کے ایک شخص نے بتایا کہ ہفتہ کی رات طوفان کے بعد بجلی چلی گئی تھی۔ گھر میں اندھیرا تھا اور اکشے اپنے کمرے میں تھا۔ تقریباً رات دس بجے جب خاندان کے لوگوں نے اکشے کو آواز دی تو کوئی جواب نہیں ملا۔
اڑیسہ کے مقبول ڈی جے ازیکس عرف اکشے کمار کی لاش ہفتہ کی شام ان کے بُھوونیشور واقع گھر پر ملی ہے۔ پولیس کے مطابق ان کی لاش مشکوک حالت میں پائی گئی ہے، جس کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب خاندان نے اکشے کی گرل فرینڈ پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا