چند سال پہلے کرن کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تب انپم نے اس کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا، ’’کرن کی صحت کے بارے میں جو بھی خبریں چل رہی ہیں، وہ سب بالکل غلط ہیں۔‘‘
کرن کھیر کو بلڈ کینسر (ملٹیپل مائیلوما) ہونے کی خبر 1 اپریل، 2021ء کو سامنے آئی تھی۔ اس وقت ان کے شوہر انوپم کھیر نے بیٹے سکندر اور اپنی جانب سے ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا۔
کورونا کی خبر سامنے آتے ہی فینز نے سوشل میڈیا پر کرن کے لیے تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں لکھا- ’’آپ جلد از جلد ٹھیک ہو جائیں۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا- کرن جی پلیز آپ اپنا اچھے سے خیال رکھیے۔
بھارت میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز میں تیزی آئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کرن کھیر بھی کرونا کی زد میں آ گئی ہیں۔ خود کرن نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی ہے۔