ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس ڈرائیور کی بھی تعریف کرنی چاہیے جس نے سڑک کے وسط میں گاڑی روک کر اس لڑکی کی مدد کی جس کے جسم پر کپڑے تک نہیں تھے۔ اکثر لوگ ایسے حالات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا: یہ بات قابلِ ستائش ہے کہ امانڈا نے چلتی ہوئی گاڑی کو اشارہ کرکے روکا، انہیں بتایا کہ وہ ایک نفسیاتی کیفیت سے گزر رہی ہیں اور اپنی مدد کے لیے خود 911 کو فون کیا، یہ بہت بڑی بات ہے۔
این بی سی نیوز کے مطابق امانڈا کافی عرصے سے اپنے خاندان سے جدا رہ رہی ہیں۔ امانڈا کے سابق بوائے فرینڈ پال مائیکل نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصے سے امانڈا اپنی دوائیاں نہیں لے رہی ہیں۔
حال ہی میں امریکی اداکارہ امانڈا بائنز لاس اینجلس کی سڑکوں پر بغیر کپڑوں کے گھومتی نظر آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوشی کی حالت میں امانڈا نے خود ایمرجنسی نمبر ڈائل کیا اور مدد کے لیے پولیس کو بلایا۔