2024 کو اب تک کا سب سے گرم سال قرار دیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
اتر پردیش کے ہاتھرس میں 2 جولائی کو ایک سَتْسَنگ کے بعد ہونے والی بھگدڑ میں 123 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہزاروں کی بھیڑ کے درمیان سیکورٹی کے ناقص انتظامات اس المناک واقعے کی بنیادی وجہ بنے۔
۹ جون کو جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل پونی میں دہشت گردوں نے شِو خوری سے کٹڑا جا رہی ایک بس پر حملہ کیا۔
18 ستمبر کو تیروپتی مندر کے پرساد لڈو میں جانوروں کی چربی کے استعمال کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو کے الزامات کے بعد یہ معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔
بنگلور میں ٣ ستمبر کو ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ مہالکشمی کا قتل کر کے اس کے جسم کے ٥٩ ٹکڑے کر دیے اور انہیں فریج میں رکھ دیا۔
کیرالہ کے ضلع وائناڈ میں 30 جولائی کی رات ایک بھیانک لینڈ سلائیڈ ہوا۔ اس المناک واقعہ میں کئی کلومیٹر تک کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 420 سے زائد بتائی گئی ہے۔
کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں 9 اگست کی رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
اس سال کی کچھ ایسی واقعات رونما ہوئیں جنہوں نے نہ صرف پورے ملک میں بحث مباحثے کو جنم دیا بلکہ حکومت کے ساتھ ساتھ عام عوام کو بھی حیران کر دیا۔