آج صبح، 17 فروری 2025ء کو، دہلی این سی آر اور شمالی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں صبح 5:36 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.0 ماپی گئی، اور اس کا مرکز نئی دہلی میں زمین سے 5 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
زلزلہ: دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان میں آج (17 فروری، 2025ء) صبح 5:36 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی زلزلہ مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ماپی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، اس کا مرکز دہلی کے دھولا کوان کے قریب واقع جھیل پارک کے نزدیک تھا۔ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ عمارتیں ہلنے لگیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
کئی علاقوں میں درختوں پر بیٹھے پرندے بھی تیز آواز کے ساتھ ادھر ادھر اڑنے لگے۔ زلزلے کا مرکز نئی دہلی میں زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔ یہ 28.59° شمالی عرض بلد اور 77.16° مشرقی طول بلد پر ریکارڈ کیا گیا۔ چونکہ اس کی گہرائی کافی کم تھی اور مرکز دہلی میں واقع تھا، اس لیے اس کا اثر دہلی این سی آر میں زیادہ محسوس کیا گیا۔
دہلی این سی آر اور شمالی ہندوستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پیر، 17 فروری 2025ء کی صبح 5:36 بجے، دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز دہلی تھا، جس کی شدت 4.0 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ اس کا اثر ہریانہ، پنجاب اوراتر پردیش کے کچھ علاقوں میں بھی دیکھا گیا، جہاں چنڈی گڑھ، کروکشیتر، ہصار، کیتھل، مراد آباد، سہارنپور، الور، متھرا اور آگرہ تک جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے فوراً بعد دہلی پولیس نے ہیلپ لائن نمبر 112 جاری کیا، جس پر کال کرکے مدد مانگی جا سکتی ہے۔
نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے ایک مسافر نے بتایا کہ جھٹکے بہت شدید تھے اور ایسا لگا جیسے کوئی ٹرین بہت تیز رفتار سے آئی ہو۔ ایک اور مسافر نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی ریلوے گاڑی زمین کے نیچے چل رہی ہو اور سب کچھ ہل رہا تھا۔ وہیں، ریلوے اسٹیشن کے پاس ایک دکاندار نے بتایا کہ جھٹکوں سے گاہک گھبرا گئے اور چیخنے لگے۔ تاہم، اب تک کسی بڑے نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔