Columbus

مدھیہ پردیش: سڑکوں کی خستہ حالی پر رکن اسمبلی کا انوکھا احتجاج، اؤلا کیب میں اسمبلی پہنچ گئے

مدھیہ پردیش: سڑکوں کی خستہ حالی پر رکن اسمبلی کا انوکھا احتجاج، اؤلا کیب میں اسمبلی پہنچ گئے

مدھیہ پردیش میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ایک طرف سڑکوں کی خستہ حالی پر اپوزیشن حملہ آور ہے، وہیں حکمران بی جے پی کے رکن اسمبلی پرتیم سنگھ لودھی نے اس معاملے کو انوکھے انداز میں اٹھایا۔ جمعرات کو ودھان سبھا اجلاس میں شرکت کے لیے وہ اؤلا کیب سے پہنچے۔ میڈیا سے بات چیت میں لودھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر پانی بہہ رہا ہے، کشتی نہیں تھی اس لیے کیب سے آنا پڑا۔ ان کا یہ انداز اور بیان اب سیاسی بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

سڑک کی حالت پر اوم پوری-سری دیوی کی مثال

سڑکوں کی خراب صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی لودھی نے ایک متنازعہ موازنہ کر دیا۔ بھوپال میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ دگوجے سنگھ کے دور میں سڑکیں اوم پوری جیسی تھیں اور اب سری دیوی جیسی ہو گئی ہیں۔ اس بیان پر سیاسی حلقوں میں سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اپوزیشن اسے سڑک کی بدحالی سے توجہ ہٹانے کی کوشش بتا رہی ہے، وہیں حامی اسے طنزیہ انداز میں کہی گئی بات مان رہے ہیں۔

اس لیے اؤلا کیب لی

ودھان سبھا پہنچنے کے بعد جب رکن اسمبلی سے اؤلا کیب لینے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ بھاری بارش کے باعث سڑکوں پر جل بھراؤ ہو گیا ہے۔ اِندر بھگوان ناراض ہیں، پانی مسلسل برس رہا ہے اور سڑکیں واٹر پارک بن گئی ہیں۔ کشتی تو تھی نہیں، اور میری چھوٹی گاڑی سے آنا ممکن نہیں تھا، اس لیے اؤلا سے آیا ہوں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی اور کانگریس کے اراکین اسمبلی کی طرز زندگی پر بھی چٹکی لی۔ لودھی نے کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کرپشن نہیں کرتے، اس لیے ان کی گاڑیاں چھوٹی ہوتی ہیں، جبکہ کانگریس کے رکن اسمبلی کرپشن میں ملوث رہتے ہیں، اسی وجہ سے ان کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں ہوتی ہیں۔

Leave a comment