Columbus

شاہنواز حسین کا راہل گاندھی اور تیجسوی یادو پر ووٹروں کو گمراہ کرنے کا الزام

شاہنواز حسین کا راہل گاندھی اور تیجسوی یادو پر ووٹروں کو گمراہ کرنے کا الزام

بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین کا راہل گاندھی اور تیجسوی یادو پر ووٹروں کو گمراہ کرنے کا الزام۔ کہا، تیجسوی کے پاس دو ووٹر شناختی کارڈ ہیں۔ این ڈی اے 200+ سیٹیں جیت کر نتیش کی قیادت میں حکومت بنائے گی۔

بہار پولیٹکس: بی جے پی کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں لیڈر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ شاہنواز حسین نے کہا کہ راہل گاندھی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب تیجسوی یادو بھی سنسنی پھیلانے کی سیاست کرنے لگ گئے ہیں۔

'تیجسوی بن گئے ہیں راہل کے چیلے'

شاہنواز حسین نے تیجسوی یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب راہل گاندھی کے چیلے بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح راہل گاندھی افواہیں پھیلاتے ہیں، اسی طرز پر تیجسوی بھی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تیجسوی کے پاس دو دو ووٹر شناختی کارڈ ہیں، اور اس کے باوجود وہ الیکشن کمیشن پر الزام لگا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد

شاہنواز نے کہا کہ کانگریس بہار میں ہار کے ڈر سے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بہار کے ووٹروں کے نام تامل ناڈو میں جوڑے جا رہے ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے شاہنواز نے کہا کہ کانگریس کو اس الزام کے لیے عوام کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

ووٹر لسٹ کی نظرثانی اور صفائی

شاہنواز حسین نے کہا کہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران صرف ان لوگوں کے نام ہٹائے گئے ہیں، جو اب زندہ نہیں ہیں، جنہوں نے اپنی جگہ بدلی ہے یا جن کے نام ایک سے زیادہ جگہوں پر درج تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہی اور عوام کے درمیان بھرم پھیلا رہی ہے، جو جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

این ڈی اے کو ملیں گی دو سو سے زائد سیٹیں

آنے والے انتخابات کو لے کر شاہنواز حسین نے کہا کہ بہار میں این ڈی اے کی پوزیشن مضبوط ہے اور اس واری دو سو سے زائد سیٹیں جیتنے کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں ہی این ڈی اے انتخابات لڑے گا اور حکومت بھی انہی کی قیادت میں بنے گی۔

'نتیش کمار ہیں بہار کے وشوکرما'

شاہنواز نے نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو سجانے سنوارنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے نتیش کو بہار کا 'وشوکرما' بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقی اور گُڈ گورننس انہی کی دین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ اگست کو پونورا دھام میں ماں سیتا کے مندر کا سنگ بنیاد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی نتیش کمار کریں گے۔ یہ مندر ایودھیا کے رام مندر کی طرز پر شاندار روپ میں بنے گا۔

صدر جمہوریہ کی آمد کا امکان

شاہنواز حسین نے بتایا کہ اس مہینے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھاگلپور آئیں گی۔ حالانکہ ابھی ان کے سفر کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے استقبال کی شاندار تیاریاں کی جائیں گی۔

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ کو خراج عقیدت

شاہنواز حسین نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی شیبو سورین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیبو سورین قبائلی سماج کے بڑے رہنما تھے اور ان کے انتقال سے ملک نے ایک سینئر رہنما کو کھو دیا ہے۔

Leave a comment