تین مچھلیاں ایک تالاب میں دیگر مچھلیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ ایک دن کچھ مچھوار وہاں سے گزرے اور انہوں نے دیکھا کہ تالاب مچھلیوں سے بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اگلے دن آکر مچھلیاں پکڑیں گے۔ پہلی مچھلی نے مچھواروں کی بات سن لی اور باقی مچھلیوں کو بھی بتا دی۔ دوسری مچھلی نے مشورہ دیا، “ہمیں جلد ہی یہ تالاب چھوڑ کر کسی اور تالاب میں چلے جانا چاہیے۔” لیکن تیسری مچھلی نے دلیل دی، “ہم ہمیشہ سے اسی تالاب میں رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے محفوظ ہے۔”
کچھ مچھلیوں کو تیسری مچھلی کی بات درست لگی۔ آخر میں بہت سی مچھلیاں پہلی اور دوسری مچھلی کے ساتھ ایک دریا میں چلی گئیں، جبکہ تیسری مچھلی کچھ مچھلیوں کے ساتھ وہیں رہ گئی۔ اگلے دن مچھوار آئے اور تالاب کی تمام مچھلیاں پکڑ کر لے گئے۔
اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے
کہانی سے سبق ملتا ہے کہ وقت پر مسئلے کا حل کر لینا چاہیے۔