جمعہ (۱۷ مارچ) کو رانی مکھرجی کی فلم ’مڈم چیٹرجی ورسز ناروے‘ ریلیز ہوئی ہے، جسے ناظرین کی جانب سے کافی اچھا ردِعمل مل رہا ہے۔ فلم کی کہانی ایک جذباتی ڈرامہ ہے جو ایک ایسی ماں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بچوں کی کفالت حاصل کرنے کے لیے۔۔۔
اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی فینز رانی کا سادگی بھرا انداز دیکھ کر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر ایک یوزر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا، ’یہ تو ہمارے دلوں میں بسنے والی رانی ہے۔‘ تو وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، ’رانی آپ کو جنم دن کی ڈھیر ساری مبارکباد۔‘
اس ویڈیو میں رانی نے کیک کاٹا اور پیپرازی میں موجود ایک شخص کو بلا کر کیک بھی کھلایا۔ کیک کاٹتے وقت وہاں لوگوں نے ان کے لیے ’’تم جیو ہزاروں سال‘‘ گانا بھی گایا۔ لُک کی بات کریں تو وہ وائٹ شرٹ میں کمال کی لگ رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا آج 45 واں یومِ پیدائش ہے۔ اس خصوصی موقع پر انہوں نے کل یعنی 20 مارچ کو پیپرازی کے ساتھ اس کا جشن منایا۔ اسی دوران کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں رانی میڈیا والوں کے ساتھ کیک کاٹتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔