وہاں پہنچنے پر بھی اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ آگے کیا ہوگا۔ دہلی پہنچنے کے بعد قسمت اور محنت سے انہیں ایک ایلیٹ ماڈلنگ ایجنسی میں کام ملا۔ وہاں پر کچھ اسائنمنٹ کرنے کے بعد کنگنا کو لگا کہ ماڈلنگ فیلڈ میں وہ تخلیقی صلاحیت (کریئیٹیویٹی) نہیں ہے۔
گھر چھوڑنے کے بعد بھی طعنوں کا سلسلہ نہ رکا۔ ماں انہیں کال کرکے کہتی تھیں- بابا کو تمہاری فکر ہر وقت ستاتی ہے، رات بھر وہ سو نہیں پاتے۔ ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار تم ہی ہوگی۔
گھر چھوڑنے کے بعد بھی طعنوں کا سلسلہ نہیں رکا۔ ماں انہیں کال کرکے کہتی تھیں ۔ بابا کو تمہاری فکر ہر وقت ستاتی ہے، رات بھر وہ سو نہیں پاتے۔ ان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار تم ہی ہوگی۔
کنگنا بچپن سے ہی بے باک، ہٹ دھرم اور روایتی سوچ کے خلاف تھیں۔ ان کی پیدائش ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے قریب بھامبلہ میں ایک عام راجپوت خاندان میں ہوئی۔
خانز کے ساتھ فلمیں ٹھکرائیں، بڑے پروڈیوسرز کے خلاف مہم چلائی، آج کنگنا کا 36 واں یومِ پیدائش۔