گزشتہ سال بھی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان اختلاف کی افواہیں اڑی تھیں، جس سے ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے تعلقات میں خرابی ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی ایک صارف نے تبصرے میں لکھا، ’’کچھ تو گڑ بڑ ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ رومانس جلد ہی ختم ہو گیا۔‘‘ تو وہیں دوسرے نے لکھا، ’’دیپیکا غصے میں ہے، اس نے ہاتھ نہیں پکڑا ہے۔‘‘
دیپیکا سیاہ ساڑھی میں نظر آئیں۔ جیسے ہی وہ ریڈ کارپٹ پر اپنی کار سے باہر نکلیں تو رنویر ان کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔
جب اداکار نے ہاتھ پکڑنے کی کوشش کی، کوئی ردِعمل نہیں ملا، مداحوں نے کہا- کچھ تو گڑبڑ ہے ۔