مہیش بھٹ کی جانب سے اپنی تعریف سن کر شبانہ بے حد ایموشنل ہو جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ خود ایک اچھے انسان ہیں۔ بتا دیں کہ یہ فلم ۱۹۸۲ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں کل بھوشن خر بندہ، شبانہ اعظمی اور سمیطا پٹیل مرکزی کرداروں میں تھے۔
پرانی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے مہیش نے کہا۔ ’’فلم میں ایک سین ہے جس میں شبنا کا کردار اپنے شوہر کل بھوشن کی محبوبہ کے گھر جاتا ہے اور اسے دوسرا موقع دینے کے لیے کہتا ہے۔‘‘
پنک ولا سے گفتگو کے دوران مہیش نے کہا: ’’شبنا نے خود کو اس کردار میں پوری طرح جھونک دیا تھا۔ اس رول کے لیے انہوں نے فیس تک نہیں لی تھی۔‘‘
فلم کے لیے فیس نہیں لی تھی، شبانہ نے خود کو کردار میں ڈبو دیا تھا۔