دفاعی مضبوطی میرا نقطہ قوت رہا، میں نے صبر سے کام لیا

احمد آباد میں وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی تھی۔ آسٹریلیا کو پچ سے کچھ مدد مل رہی تھی اور وہ اس کا فائدہ اٹھا رہی تھی، لیکن میں نے اپنے دفاع پر بھروسہ کیا۔

ہمیشہ ہی ٹیم کے لیے بیٹنگ کرنے کی کوشش کی

جب بھی ٹیم کو ضرورت پڑی، میں نے مختلف حالات میں بھی پرفارم کیا ہے۔ مجھے ایسا کرنے میں ہمیشہ فخر محسوس ہوا ہے۔ یہ کبھی بھی کسی ریکارڈ یا کامیابی کے حصول سے متعلق نہیں رہا۔

اپنی غلطیوں سے خود اپنے لیے مشکلات پیدا کیں

میں نے خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کرلیں۔ یہ میری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوا۔ ایک بلے باز کی حیثیت سے تھری فگر مارک (سنچری) تک پہنچنا آپ پر حاوی ہو جاتا ہے۔

ویرات نے کہا، 40-50 رنز سے خوش ہونے والا انسان نہیں

ٹیم کے لیے بڑا اسکور نہ کر پانے کا دکھ تھا، اب کوئی پریشانی نہیں۔

Next Story