ریچرڈسن اور چوٹ کا پرانا ناتا ہے۔ ریچرڈسن کندھے کی سرجری کی وجہ سے 2019ء میں وہ ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشز سے باہر ہو گئے تھے۔ انہوں نے دسمبر 2021ء میں ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی بار اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر شاندار واپسی کی تھی۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جے ریچرڈسن 17 مارچ سے شروع ہونے والی بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں ہیم اسٹرنگ میں چوٹ لگی ہے۔ 26 سالہ ریچرڈسن کی جگہ ٹیم میں میڈیم فاسٹ بالر نیتھن ایلس کو شامل کیا گیا ہے۔
ریچرڈسن کو یہ چوٹ بگ بیش لیگ یعنی بی بی ایل کے دوران لگی۔ ریچرڈسن نے اس کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی۔ ریچرڈسن نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، چوٹیں کرکٹ کا حصہ ہیں۔
بومراح کے بعد، آئی پی ایل سے آسٹریلوی فاسٹ بالر جے ریچرڈسن بھی باہر ہو گئے ہیں۔