صارفین فی کھلاڑی سالانہ 100 روپے سے لے کر 1,00,000 روپے تک بھیج سکیں گے، تاہم یہ کرکٹر پر منحصر ہوگا کہ وہ ان کی بھیجی ہوئی رقم قبول کرے یا نہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ اشنیئر گروور اس وقت ایک عدالتی مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارت پی نے ان پر کمپنی میں ملازمت کے دوران 88.6 کروڑ روپے کی فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔
کرکپی ایک حقیقی رقم والا گیمنگ ایپ ہے ۔ اس ایپ کے ذریعے 18 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی ورچوئل کرکٹ ٹیم بنا سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کی لائیو میچ کارکردگی کی بنیاد پر نقد انعامات جیت سکتے ہیں۔
پی ایل سے پہلے CrickPe ایپ لانچ کی گئی، مقصد ایم پی ایل اور ڈریم الیون کا دبدبہ ختم کرنا ہے۔