اپنے Gmail اکاؤنٹ کی حفاظت کے لیے باقاعدگی سے اس کی لاگ ان سرگرمی چیک کریں۔ اگر کسی مشکوک ڈیوائس یا جگہ سے رسائی ملی ہو تو فوراً اس ڈیوائس سے سائن آؤٹ کریں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا نہ بھولیں۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں Gmail صرف ای میل کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ یہ ہمارے کئی آن لائن پلیٹ فارمز جیسے Google Photos، Drive اور YouTube سے جُڑا ہوا ہے۔ اس لیے اگر کوئی نامعلوم شخص آپ کے Gmail اکاؤنٹ کا استعمال کر رہا ہو، تو یہ آپ کی پرائیویسی کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔
لیکن فکر کی کوئی بات نہیں۔ Google آپ کو آسانی سے یہ جاننے کی سہولت دیتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ کب، کہاں اور کس ڈیوائس سے ایکسیس ہوا ہے۔
کمپیوٹر سے Gmail سرگرمی کیسے دیکھیں؟
اپنے لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پر Gmail لاگ ان کریں۔ نیچے دائیں جانب ‘Last account activity’ نظر آئے گا، اس پر کلک کریں اور پھر ‘Details’ منتخب کریں۔ یہاں آپ کو تمام حالیہ لاگ ان تفصیلات جیسے ڈیوائس کا نام، براؤزر، لوکیشن، وقت اور IP ایڈریس ملیں گے۔ اگر کوئی نامعلوم جگہ یا ڈیوائس نظر آئے تو محتاط ہو جائیں۔
موبائل یا براؤزر سے ڈیوائس منیج کریں
اپنے موبائل یا براؤزر میں myaccount.google.com کھولیں، ‘Security’ ٹیب پر جائیں اور ‘Your devices’ سیکشن میں ‘Manage all devices’ پر کلک کریں۔ یہاں آپ کے اکاؤنٹ سے جڑے تمام ڈیوائسز کی معلومات ملیں گی۔ کوئی بھی نامعلوم یا مشکوک ڈیوائس نظر آئے تو فوراً اس ڈیوائس سے سائن آؤٹ کریں۔
مشکوک سرگرمی پر کیا کریں؟
ایسی ڈیوائس یا سرگرمی ملے جو آپ کی نہ ہو، تو فوراً اس ڈیوائس سے لاگ آؤٹ کریں اور اپنا پاس ورڈ تبدیل کر دیں۔ ساتھ ہی ٹو اسٹپ ویر فیکیشن آن کریں تاکہ بغیر آپ کے موبائل پر آنے والے کوڈ کے کوئی بھی اکاؤنٹ میں لاگ ان نہ کر سکے۔
Gmail اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے ٹپس
- وقتاً فوقتاً اپنی لاگ ان سرگرمی چیک کرتے رہیں۔
- پبلک یا نامعلوم ڈیوائسز سے لاگ ان کرنے سے گریز کریں۔
- پبلک Wi-Fi پر احتیاط برتیں۔
- ٹو اسٹپ ویر فیکیشن ضرور چالو رکھیں۔
آپ کا Gmail آپ کی ڈیجیٹل شناخت کا اہم حصہ ہے۔ ان آسان قدموں کو اپنا کر آپ نہ صرف یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ محفوظ ہے یا نہیں، بلکہ وقت رہتے حفاظت بھی یقینی بنا سکتے ہیں۔