کھویا کشمش بادام کے لذیذ لڈو کیسے بنائیں؟ How to make khoya cashew gram flour laddoo?
اگر آپ لڈّو (Laddu) زیادہ پسند کرتے ہیں تو پھر گھر پر بنائیں کھویا کشمش بادام لڈّو (cashew Besan Laddu) یہ کھانے میں بہت ہی لذیذ (yummy) ہوتے ہیں اور بنانے میں بہت آسان، آئیے دیکھتے ہیں اسے بنانے کی ریسیپی۔
ضروری اجزاء Necessary ingredients
25 کشمش باریک پیسے ہوئے
ایک کپ بادام کا آٹا
ایک کپ کھویا/مویا
ایک چوتھائی کپ گھی
آدھا کپ پسے ہوئے چینی
ایک چھوٹی چمچ الائچی پاؤڈر
بنانے کا طریقہ Recipe
ایک نن اسٹک پین میں گھی گرم کریں۔
پھر اس میں بادام کا آٹا ڈال کر ہلکا بھورا ہونے تک بھونیے یا پھر جب تک کہ اس میں سے خوشبو نہ آنا شروع ہو جائے۔
اس کے بعد اس میں کھویا ڈال کر مسلسل ہلائیں۔ جب کھویا بادام کے آٹے میں اچھی طرح مکس ہو جائے تو سبز الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
اب گیس بند کر دیں اور مکسچر کو ایک بآول میں نکال لیں۔
اس میں چینی پاؤڈر ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لڈو بنا لیں۔
لڈو بنا کر اسے ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔لڈو کو زیادہ دنوں تک رکھنا تھوڑا مشکل ہوگا، کیونکہ اس میں کھویا ڈالا گیا ہے۔ اس سے لڈو خراب ہو سکتے ہیں۔